کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گذشتہ روزغیر ملکی ریستوران پر ہونے والےخود کش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی، دھماکے میں بارہ سالہ لڑکے سمیت دوافرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوئےتھے۔
کابل کے مرکزی علاقے میں واقع فرانسیسی ریستوران پر گذشتہ روز کار سوار حملہ آور نے خود کش دھماکہ کیا تھا، طالبان ترجمان حزب اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم افغان وزارت داخلے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد افغان شہری تھے، جن میں ایک بارہ سالہ لڑکا بھی شامل تھا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
- Advertisement -
لی جارڈین نامی فرانسیسی ریستوران جس علاقے میں واقع ہے، وہاں بہت سے گیسٹ ہاؤس اور اعلیٰ افغان حکام سمیت غیرملکی بھی رہائش پذیر ہیں۔