تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا طالبان کمانڈر مقابلے میں ہلاک

بٹگرام : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب کمانڈر حافظ نثار کو بٹگرام پولیس نے مقابلے کے بعد میں مارا گیا جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رہورٹس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بٹگرام میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقہ میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا

بعد ازاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حافظ نثار کے نام سے ہوئی ،حافظ نثار کالعدم تحریک طالبان شانگلہ تورغر کا کمانڈر تھا۔

اس موقع پر ڈی پی او راجہ صبور خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم حافظ نثا ر پولیس کو مطلوب تھا اورصوبائی حکومت نےا سکے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر حافظ نثار نے گزشتہ روز 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے تھے تاہم آج ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او راجہ صبور خان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -