تازہ ترین

کابل پر طالبان کا کنٹرول؛ سعودی عرب کا ردعمل آگیا

سعودی عرب نے طالبان سمیت تمام افغان فریقین پر زور دیا ہے کہ امن و استحکام کے لیے مل کر ‏کام کریں۔

اشرف غنی کے ملک سے فرار اور کابل پر طالبان کے کنٹرول سے پیدا شدہ صورتحال اور رونما ہونے ‏والے واقعات پر سعودی عرب کا بیان آگیا۔

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پرنظرہے اور جلد بہتری کی امید ہے اللہ ‏کےفرمان کےمطابق تمام مومنین بھائی بھائی ہیں، امید ہے طالبان اور دیگر طبقات مل کر امن ‏کیلئےکام کریں گے۔

ریاض حکومت نے افغان عوام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ‏عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام جو راستہ کسی بھی مداخلت کے بغیر اپنے طور پر منتخب ‏کریں گے تو سعودی عرب کو اپنا حامی پائیں گے۔

Comments

- Advertisement -