27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

طالبان کا افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : طالبان ترجمان نے افغانستان میں جنگ کےخاتمےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے غیر ملکی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ نہیں دہرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں جنگ کےخاتمےکااعلان کردیا ، افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک وعوام کی آزادی کا مقصدحاصل کرلیا گیا ہے، یقین ہے غیر ملکی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ نہیں دہرائیں گی۔

اس سے قبل طالبان رہنما نے کہا تھا کہ افغانستان کےمستقبل کافیصلہ وسیع ترمشاورت سےکریں گے، طالبان کےامیرملا ہیبت اللہ اوران کےمعاونین افغانستان میں ہیں تاہ، کابل میں سیکیورٹی انتظامات کے بعد وہ یہاں آئیں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان حکام اورفوجیوں کیلئےعام معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی اور نہ ہی کابل میں اسپتالوں،ایمرجنسی سروسزکو روکاجائے گا۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ عوام طالبان سےخوفزدہ نہ ہوں، افغان فورسزجن چوکیوں کوچھوڑرہےہیں طالبان کنٹرول کررہےہیں، خالی چوکیوں پرکنٹرول کامقصدلوٹ مار کو روکناہے، جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونےکاحکم دیاتاکہ لوٹ مارکوروکاجا سکے۔

خیال رہے طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی طالبان ملٹری کمیشن کےرہنما اسلامی امارت کااعلان کریں گے، کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں