بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

طالبان جنگ بندی پر آمادہ، شرائط بھی بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دو سو سے زائد اضلاع پر قابض ہونے کے بعد طالبان نے افغان حکومت کو اہم تجویز دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے تین ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے ساتھ ہی دو بڑے مطالبے بھی کئے ہیں۔

افغان مذاکرات کار نادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان نے تین ماہ کی جنگ بندی کا پلان دیا ہے ،جس میں وہ چاہتے ہیں کہ افغان حکومت ان کے سات ہزار قیدیوں کو رہا کرے ، اس کے علاوہ طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے مزید دو اضلاع پر قبضہ کرلیا

دوسری جانب افغان مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ یہ بڑا مطالبہ ہے، ہم نے پہلے بھی پانچ ہزار طالبان کورہا کیا جس سے صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید کشیدہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کا 85 فیصد سے زائد علاقہ اُن کے زیر اثر آچکا ہے، طالبان کی پیش قدمی اور کارروائیوں کے بعد افغان شہری کابل کا رخ کرنے لگے جبکہ اس لڑائی میں عام شہری کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک روانگی کی کوششیں کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں