تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ایمن الظواہری کی لاش اب تک نہیں ملی، طالبان

کابل: افغانستان حکومت کو امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظاہواری کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سربراہ ایمن الظاہواری کی لاش نہیں ملی جبکہ امریکی ڈرون حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دارالحکومت کابل میں جو ڈرون آیا وہ امریکا کا تھا، امریکی حکام سے اس متعلق بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا افغانستان میں ڈرون حملے کیلیے پاکستانی زمین استعمال ہو‘

واضح رہے کہ یکم اگست کو امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم نے افغانستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا تھا: ’انہیں ڈرون حملے کے ذریعے ہلاک کیا گیا، ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا، ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، رواں سال انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتا چلایا تھا‘۔

پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایمن الظواہری کی ڈی ایم اے تصدیق نہیں ہو سکی، دیگر ذرائع سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Comments

- Advertisement -