تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طالبان حکام نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوش خبری سنادی

کابل: امارات اسلامیہ کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری ملازمین کی گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اداروں کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جو مرحلہ وار جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اگست میں افغان حکومت کے خاتمے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم تھے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: انخلا کے بعد امریکا اور افغان طالبان کی پہلی بیٹھک، افغان قومی بینک کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: افغان حکام کا امریکا کو خط، اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ، معاشی صورت حال بھی بیان کردی

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طالبان حکومت کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پیسے کہاں سے آئے کیونکہ امارات اسلامیہ کے حکام متعدد معاشی بحران اور رقم کی ضرورت کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خزانہ نے گزشتہ 70 دنوں کے دوران 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کی، جو سرکاری ملازمین کو نتخواہوں کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔ طالبان حکام نے واضح کیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز ادائیگی کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -