بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نانا نے کیا پیش گوئی کی تھی؟ کرکٹر نعمان علی نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر نعمان علی ٹیسٹ کیپ ملنے پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اہم انکشاف بھی کرڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ موجود کھلاڑیوں نے بھی نعمان علی کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

ٹیسٹ کیپ ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کے لیے زندگی بھر محنت کی، جو آج وصول ہوگئی، اب پوری کوشش ہوگی کہ قومی ٹیم میں بھی پر فارم کروں۔

نعمان علی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ میرے نانا مجھے کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کے لیےکھیلو گے، آج ان کا یہ خواب پورا ہوا، میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر پوری فیملی، والدین بہت خوش ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1353938448969822208?s=20

واضح رہے کہ 34 سالہ نعمان علی کا تعلق سانگھڑ کے تعلقہ کِھپرو سے ہے جہاں انہوں نے اپنی کرکٹ کسی بھی دوسرے نو عمر لڑکے کی طرح ٹیپ بال سے شروع کی، جب وہ 13 سال کے تھے تو والد کی ملازمت کی وجہ سے فیملی حیدرآباد منتقل ہو گئی جہاں نعمان علی نے فضل الرحمن کلب کی طرف سے باقاعدہ کلب کرکٹ شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے میچ میں کیا سرپرائز ہوگا؟

نعمان علی کو کرکٹ کا شوق اپنے ماموں رضوان احمد کو دیکھ کر ہوا جنہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی، نعمان علی ٹیپ بال میں تیز بولنگ کیا کرتے تھے لیکن ماموں کے کہنے پر اسپن بولنگ شروع کی۔

اس کے علاوہ نعمان علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدر آباد کے آرایل اور ناردن کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ یو بی ایل کی طرف سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔

نعمان علی اس سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں دس یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں