تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’’طالبان سے مذاکرات اہم دور میں داخل ہوچکے ہیں‘‘

میونخ: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن شہر میونخ میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان سے بات چیت اہم دور میں داخل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بات چیت مزید جاری رکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں جلد اہم پیش رفت نظر آئے گی، ٹرمپ معاملے کو گہری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ حتمی معاہدے طے پاجائے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے امریکا کو امن مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر عارضی جنگ بندی کا جلد جواب نہ دیا گیا تو امن مذاکرات سے نکل جائیں، مذاکرات ختم کرنے کا انتباہ طالبان کے چیف مذاکرات کار عبدالغنی برادر نے دیا۔

زلمے خلیل زاد کی قطر میں ملا برادر سے ملاقات

خیال رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں سات روز کے لیے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یاد رہے عبدالغنی برادر نے چند روز قبل افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں طالبان قطر دفتر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات اور مستقبل کے اقدامات پر بات ہوئی۔

Comments

- Advertisement -