ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

طویل القامت شہری محمد اعجاز سپردخاک، اہم شخصیات کی بےحسی

اشتہار

حیرت انگیز

بھکر : پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز کو آبائی قبرستان تھلہ سریں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بھکر کی تحصیل دریا خان کے نواحی علاقے تھلہ سریں کے رہائشی پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز کا طویل علالت کے باعث گزشتہ شب انتقال ہوگیا تھا۔

سنہ 1976 میں پیدا ہونے والے 8 فٹ 2 انچ قد کے حامل محمد اعجاز اپنے آبائی قبرستان تھلہ سریں میں ابدی نیند سوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے کسی بھی افسر یا اہلکار نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی کوئی سیاسی شخصیت طویل القامت پاکستان شہری کو نماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئی۔

محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

اعجاز احمد ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے، وہ گاؤں میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں