جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

وجے ورما سے علیحدگی کے بعد تمنا بھاٹیہ نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے نامور اداکار وجے ورما سے علیحدگی کے بعد ذات زندگی کے بارے میں خیالات کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے لوگوں کی دلچسپی کو تسلیم کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں اور صرف وہی بتاتی ہیں جس سے وہ خود مطمئن ہوں۔

انٹرویو میں جب تمنا بھاٹیہ سے پوچھا گیا کہ وہ تجسس کے باوجود ذاتی زندگی کی حفاظت کیسے کرتی ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عام شخصیت ہوں اور لوگوں سے مل کر لطف اندوز ہوتی ہوں، ایئرپورٹ میں صرف ان مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی ہوں جو خود چاہتے ہیں، مجھے یہ سب کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما پھر سے ایک ہوگئے؟

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ یہ سب کر کے تھکتی کیوں نہیں ہیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ میں نے خود ایک خاص طریقے سے لوگوں سے تعلق رکھنے کا انتخاب کیا ہے، میں نے جو کچھ منتخب کیا اس سے خوش ہوں اور لوگوں کو پسند کرتی ہوں۔

تمنا بھاٹیہ نے اجنبیوں سے بات کرنے کو قیمتی تجربہ قرار دیا اور کہا کہ میں ذاتی زندگی کے بارے میں کافی نجی ہوں اور صرف وہی شیئر کرتی ہوں جو مجھے ٹھیک لگے۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2005 میں ’چاند سا روشن چہرا‘ کے ساتھ سنیما کی دنیا میں قدم رکھا، وہ متعدد بار اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں اظہار خیال کر چکی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی دوستی 2022 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں نیٹ فلکس پر ’لسٹ اسٹوریز 2‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں