تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج

ٹنڈوآدم : گزشتہ دنوں ٹنڈوآدم میں ہونے والے رحمان بابا ایکسپریس اور گیس باؤزر حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، حادثے کا ذمہ دار گیس باؤزر کے ڈرائیور اور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھبیس جون کی شام کراچی سے پشاور جانے والی 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس سے ٹندوآدم کے نزدیک پھاٹک پر گیس باوزر ٹکرایا۔

ٹنڈو آدم پھاٹک نمبر 36 کے دونوں گیٹ کیپرز کے ابتدائی بیان کے مطابق پھاٹک کو ٹرین آنے سے قبل بند کر دیا گیا تھا، رحمان بابا ایکسپریس وہاب شاہ اور ٹنڈو آدم اسٹیشن کے درمیان 5 بج کر 6 منٹ باوزر سے ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق گیٹ کیپرز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گیس باؤزر ڈرائیور نے جلد بازی میں بند پھاٹک کو توڑتے ہوئے ریلوے ٹریک سے گزرنے کی کوشش کی جو حادثے کا سبب بنی۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اور باؤزر کی ٹکر کے نتیجے میں رحمان بابا ایکسپریس کے انجن نمبر8219 کے اگلا حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔

حادثے سے رحمان بابا ایکسپریس کی پہلی بوگی کو شدید نقصان پہنچا انجن اور بوگی دونوں ڈی ریل ہوگئے، حادثے کے بعد ریلوے کے دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹرین آپریشن بند ہو گیا اور محکمہ ریلوے کو کافی نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ٹرین ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باؤزر کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک بھی لگائی تاہم پھر بھی ٹکراؤ ہوگیا۔
محکمہ ریلوے نے ٹرالر ٹرک کے مالک اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کروالیا ہے۔

ٹکر مارنے والے گیس باؤزر ٹرک کے ڈرائیور اور اس کے مالک کیخلاف مقدمہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں ریلوے ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ ڈرائیور تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور پھاٹک کا گیٹ توڑ کر ٹرین کے انجن سے ٹکرایا۔

گیس باؤزر ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی، جلد بازی اور بے احتیاطی سے انجن، لگیج بوگی اور ٹریک کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، مجرمانہ غفلت سے مسافروں کی زندگی بھی خطرے کی زد میں آگئی تھی۔

مزید پڑھیں : ریلوے پھاٹک پر ٹرین کے سامنے گیس ٹینکر آ گیا، حادثے میں کئی افراد زخمی

علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 45 ریلوے پولیس تھانہ حیدرآباد میں درج کی گئی ہے۔ جس میں درجن بھر دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان نے ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر مالک حاجی سراج الدین اور ڈرائیور سکندر علی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -