اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

تنویر الیاس کا اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

تنویر الیاس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے استدعا کی کہ اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے اور مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

انہوں نے دوران جسمانی ریمانڈ فیملی سے ملاقات کی اجازت کی بھی استدعا کی۔

- Advertisement -

ان کی درخواست کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو چند روز قبل مارگلہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

تنویر الیاس اس وقت ایف آئی اے کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں