کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان نے بلند و بالا چھکے مارنے کا راز بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے پاور ہٹر اعظم خان نے بڑی ہٹ مارنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلند و بالا چھکے ’ٹیپ بال‘ کرکٹ سے سیکھے ہیں، ٹیپ بال کرکٹ سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے۔
اعظم خان نے بتایا کہ وہ نیٹ پریکٹس کے دوران بڑی ہٹ مارتے ہوئے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، جب میں گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پھینکتا تو بڑی خوشی ملتی ہے۔
Electrifying 88 off 43 balls ! Well played Azam Khan 🔥🔥🔥
LIVE: https://t.co/q12O5Typhj
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvSIN pic.twitter.com/aaPb4eocLy— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2020
واضح رہے کہ اعظم خان نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کی 9 اننگز میں 31.75 کی اوسط سے 254 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے 20 چوکے اور 19 چھکے لگائے ہیں۔
اعظم خان نے ناردرن کے خلاف 25ویں میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ شراکت داری قائم کرتے ہوئے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی دلوائی۔
علاوہ ازیں اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ایک شناخت دینے پر اپنے والد پر فخر ہے اور وہ ان کے اور ان کے چچا ندیم خان کے نقش قدم پر چلتا ہے جو مستقبل قریب میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔