اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رمضان کی آمد سے قبل بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ہوا، جس کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے آمد سے قبل ہی بجلی کا سسٹم بیٹھ گیا، تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس ، سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ،احتساب عدالت بھی تاریکی میں ڈوب گیا، ججز کیسزکی سماعت ایمرجنسی لائٹ میں کر رہے ہیں جبکہ دونوں صوبوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والے شہروں میں راولپنڈی، اٹک، مردان، پشاور، لاہور،شیخوپورہ،اوکاڑہ،قصور،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور اور  مظفر گڑھ شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان،کوہاٹ،بنوں ،میانوالی ، سرگودھا اور سوات میں بھی بجلی بند ہے۔

وزیربرائےتوانائی اویس لغاری نےقومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کے پی اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔

پاور ڈویژن ترجمان کے مطابق آبی زرائع کو بروکار لایا جارہے، منگلا ڈیم،غازی بروتھا اورتربیلا کوبھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا، سسٹم کی باحالی کا کام جاری ہے، اسلام آبادکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس وقت پیداوار بارہ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ سے گدو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپنگ سے پنجاب اور کے پی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ ساؤتھ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق این پی سی سی متاثرہ سسٹم کی بحالی کےلئےکام کررہاہے، سندھ، بلوچستان، کراچی میں بجلی فراہمی معمو ل کے مطابق رہے گی، اس وقت بجلی کی پیداوار11ہزار8سومیگاواٹ ہے۔

یاد رہے  رواں ماہ کے  آغاز میں ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں