پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پرویز الٰہی کیلیے ترین گروپ کا بھی گرین سگنل

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔

حکومت اور ق لیگ کے درمیان کامیاب مذاکرات اور عثمان بزدار سے استعفی لینے کے بعد ترین گروپ نے بھی پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے موزوں امیدوار قرار دیدیا ہے۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما فیصل جوانہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے۔

فیصل جوانہ نے مزید کہا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں