پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا، تین سے پانچ سال میں گھر عوام کو دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کا کچلاک روڈ ہاوسنگ منصوبے کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں نے اتنے بڑے سیکٹر کو نظر انداز کیا لوگ وزیر اعظم کے ہاوسنگ منصوبے پر تنقید کرتے ہیں کسی نے تو مکانات کی تعمیر کا چیلنج لینا تھا اتھارٹی ون ونڈو پر کام کررہی ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا، تین سے پانچ سال میں گھر عوام کو دے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے آفیسرز اور سٹاف کو شاندار منصوبے کی قرعہ اندازی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ فاؤنڈیشن کو اتھارٹی میں تبدیل کردیا ہے، پی ایچ اے کے لوگوں نے ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا پی ایچ اے کےٹارگٹس کو بڑھادیاگیا ہے، اقلیتوں کے لئے مساوی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے 15 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ شعبہ پیچھے رہ گیا ہے، غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق کل نئے ضوابط منظور کرے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے، ان کو ڈیڑھ سال میں گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں