تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

توشہ خانہ کیس: تفصیلی فیصلہ جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق توشہ خان کے فیصلے سے متعلق اہم پریس کانفرنس کی تیاری کی اطلاعات آرہی ہیں اور اس سے متعلق اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جس ٹرم کی نااہلی قرار دی گئی ہے اس سے وہ فیصلہ آنے کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں، عمران خان 6 حلقوں سے دوبارہ کامیاب ہوئے ہیں جن کا حلف لینا ہے وہ ایک سیٹ پر حلف لیں گے اور رکن قومی اسمبلی بن جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -