سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا اب میری خواہش ہے کہ بابر اعظم کو رنز کرنا ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ اوپنرز کا فرق کیوں ہوتا ہے پہلے دس اوورز ملتے ہیں جب صرف دو فیلڈرز دائرے کے باہر ہوتے ہیں تو اوپنرز کے لیے بڑا آسان ہوتا ہے، فخر تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں اس میں وہ آؤٹ ہوگئے تو بیڈ لک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سعود شکیل آؤٹ ہوئے انہوں نے پلان کرکے آؤٹ کیا ہے۔
توصیف احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اب بہت ہوگیا ہے کہ بابر اعظم رنز کریں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ ابھی دو میچز میں رنز نہیں کیے بیٹنگ آرڈر تبدیل ہوا ہے لیکن وہ جنوبی افریقا میں رنز کرکے ہی آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں بابر اعطم نمبر ون پر موجود ہے، انہیں چاہیے کہ پازیٹو کھیلے اور شاٹ سلیکشن کو دیکھے، سارے لیکن ایک بابر کو رنز کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ یہاں پر بابر کا صرف کام نہیں ہے ہر کھلاڑی کو ذمہ داری لینا ہوگی۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ ہم صرف ایک چیز اچھی کررہے ہیں اگر بولنگ بھی اچھی ہوجائے تو ہم پھر نیوزی لینڈ کی طرح شاندار کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔