لندن : برطانیہ کے علاقے پیکڈ ایونیو میں نوجوان کو تشدد کے بعد چاقو کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چند روز قبل چاقو زنی کا شکار ہونے والے نوجوان کے قتل کے جرم میٹروپولیٹن پولیس نے 16 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ 17 سالہ ٹیویس اسپینسر ایٹکن کو لندن کے علاقے پیکڈ ایونیو میں چاقو اور شیشے کی بوتلوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جو اسپتال پہنچنے تک ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس ترجمان بتایا کہ سیکیورٹی ادارے ٹیوس کو قتل کرنے کے جرم میں 16 سالہ نوجوان سمیت آٹھ افرادکو حراست میں لے چکے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کا خیال ہے کہ مقتول کو گینگ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس اہلکاروں نے گرفتار ملزمان میں ایرسٹوٹ نامی 22 سالہ نوجوان کو قتل کے الزام میں میجسٹریٹ کی عدالت میں بھی ہیش کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان ان پانچوں افراد کے گروپ کا حصّہ تھا جو متاثرہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے افسر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تحت متاثرہ نوجوان کی موت بہیمانہ تشدد کے باعث لگنے والے زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی۔
لندن پولیس کا کہنا تھا اہلکاروں نے گذشتہ روز چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو اسٹومارکیٹ اور 23 سالہ شخص کو آئیپش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 18 ،20 اور 41 سالہ ملزمان کو بھی زیر تفتیش ہیں۔
پولیس ترجمان بتایا کہ پولیس افسران نے ایک 36 سالہ خاتون کو بھی حراست میں لیا ہے جس نے گرفتار ملزمان کی دوران تفتیش بیل کروائی تھی۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ا س حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے وارزون میں تبدیل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔