اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا معاملہ ایک بار پھرسنگین ہوگیا، گردشی قرضوں کا حجم تین سو ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ جس کے باعث مختلف درآمدات کی ادائیگیوں میں مشکلات میں اضافہ کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے، گردشی قرضوں کاحجم 321 ارب روپے ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ساڑھےچار سو ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود گردشی قرضوں کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہوگیا ہے۔
ارا کین کمیٹی کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی کے بعد بھی گردشی قرضوں میں اضافہ تشویش ناک بات ہے۔
مزید پڑھیں: گردشی قرضوں کا حجم 600 ارب روپے تک جا پہنچا
وزارت پانی و بجلی حکام نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی سبسڈی کا مکمل خاتمہ کیا جاچکا ہے۔