اشتہار

نان فائلرز کے بجلی گیس کنکشن اور سم بلاک کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں ضلعی ٹیکس دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نان فائلرز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملک بھر میں145 ضلعی ٹیکس دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے حالیہ اجلاسوں میں ٹیکس فائلرز کی تعداد اور ریونیو میں اضافےپر زور دیا تھا، نئے دفاتر جون2024 تک20لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر کام کریں گے۔

- Advertisement -

ایف بی آر حکام کے مطابق نان فائلرز کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں متعارف سیکشن 114 بی کے تحت کارروائی ہوگی۔

نوٹس ملنے پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی، گیس کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ ان کی سمز بلاک کی جائیں گی۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ حکومت کے اس اقدام سے ٹیکس وصولی کی بنیاد وسیع، ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے گریڈ17اور18کے افسران ان دفاتر کی سربراہی کریں گے، ان دفاتر کے قیام سے ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی راہ ہموار ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیو کے ڈسٹرکٹ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے ڈیٹا حاصل کریں گے، افسران ممکنہ ٹیکس دہندگان سے متعلق تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور اسے استعمال کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جارہا ہے، اس قانون کے تحت مختلف ادارے اور محکمے ایف بی آر افسران کو خود کار سسٹم سے ڈیٹا فراہمی کے پابند ہونگے۔

چیئرمین نادرا نے ڈیٹا انٹیگریشن کے ذریعےٹیکس بنیاد وسیع کرنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈسٹرکٹ ٹیکس دفاتر کے قیام سے ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سہولت ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں