اشتہار

کراچی میں ایک ارب روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی سی اے نارتھ نے کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا اسکینڈل بے نقاب کر دیا ہے۔

کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں کراچی میں ایک ارب روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے، خیبر فیبرکس ایمبرائیڈری، فیبرک کی جعلی درآمدات میں ملوث پائی گئی، اور ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ریونیو کا زبردست نقصان دیا گیا۔

کسٹمز پوسٹ حکام کے مطابق خیبر فیبرکس ایمبرائیڈری نے فاٹا/پاٹا کی ٹیکس چھوٹ کی آڑ میں 3 ارب 70 کروڑ مالیت کا سامان دیگر شہروں میں فروخت کر دیا ہے، یہ ٹیکس فری درآمد شدہ سامان صرف فاٹا پاٹا کی حدود میں فروخت کیا جا سکتا تھا۔

- Advertisement -

پی اے سی نارتھ کا کہنا ہے کہ سبل بہتی، باڑہ بازار، خیبر میں گھر میں دو سلائی مشینیں اور کپڑے کے 4 رول رکھے تھے، تاہم فیکٹری کے نام پر گھر میں موجود ملازمین 3 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے درآمدی کپڑے کی دستاویز پیش نہ کر سکے۔

خیبر فیبرکس ایمبرائیڈری تیار شدہ سامان کی کھپت اور قانونی فروخت فراہم کرنے میں ناکام رہی، درآمد کنندہ نے قیمتی کپڑوں کی غیر قانونی فروخت کے لیے فاٹا پاٹا کی ٹیکس چھوٹ کافائدہ اٹھایا، جس پر خیبر فیبرکس ایمبرائیڈری کے خلاف ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال اور غیر قانونی فروخت پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

پی سی اے نارتھ نے ایمبرائیڈری فرم کے ملزم مالک کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں