چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر استعمال شدہ رہائشی اور کمرشل پلاٹس پر ٹیکس لاگو ہو گا۔
عاصم احمد کے مطابق سرمایہ کاری والے اوپن پلاٹس پر ویلیو کےمطابق ایک فیصدٹیکس ہے تاہم ایک پلاٹ پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیر استعمال شدہ رہائشی اور کمرشل پلاٹس پرٹیکس لاگو ہو گا جب کہ انڈسٹریل پلاٹ اور فارم ہاؤسز پر ٹیکس ہوگا۔
ان کے مطابق کیپٹل گین ٹیکس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے پہلے سال کیپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد ہو گا اور دوسرے سال کیپیٹل گین ٹیکس 12.5 فیصدہو گا، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر نان فائلر کا ٹیکس 2 سے 5 فیصدکیا گیا ہے۔
انہوں نے خوشخبری سنائی کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کو ختم کیا گیا ہے اور آڈٹ 4 سال میں ایک دفعہ ہو گا، بہبود سرٹیفکیٹ پرٹیکس شرح 10 سے 5 فیصدکرنےکی تجویزہے جب کہ آئی ٹی برآمدات پرٹیکس 1 سے کم کر کے 0.25 فیصدکرنے کی تجویز ہے۔