ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کی لاس اینجلس متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اپنی انسٹا اسٹوری پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے بہت سے خاندانوں کو تباہ و برباد کردیا ہے اور ان کی منظر عام پر آنے والی کہانیاں دل دہلا دینے والی ہیں۔

امریکی گلوکارہ نے لکھا کہ چونکہ بہت سارے لوگ اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں ایسی صورتحال میں بہت ساری حیرت انگیز تنظیمیں اور گروپس لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سامنے آرہے ہیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کچھ خیراتی اداروں کی ایک فہرست شیئرکی اور ساتھ ہی اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ یہ ان خیراتی اداروں کی فہرست ہے جنہیں میں عطیات دے چکی ہوں اگر آپ میں سے کوئی عطیات دے سکتا تو لازمی دے۔

امریکی گلوکارہ سوئفٹ سے قبل لیونارڈو ڈی کیپریو، پیرس ہلٹن، جیمی لی کرٹس اور ایوا لونگوریا بھی متاثرین کے لیے عطیات فراہم کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نو روز بعد بھی بے قابو ہے، ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواؤں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

کچرے کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ان خطرناک مادوں کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں، رہائشیوں اور ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے ریحانہ سے دنیا کی امیرترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا

اب تک 25 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں، 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ مزید 88 ہزار افراد کو متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں