پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

ویڈیو: شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا دستخط کردہ گٹار حاصل کر کے اسے توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی شخص نے نیلامی میں حصہ لے کر نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا دستخط شدہ گٹار حاصل کر کے اسے تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلس کاؤنٹی وائلڈ گیم ڈنر میں ایک فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ٹیلر سوئفٹ کا دستخط کردہ گٹار نیلامی کیلیے پیش کیا گیا جسے شہری نے 4 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے اسٹیج پر پہنچ کر گٹار وصول کیا اور وہیں ہتھوڑے کے پے در پے کئی وار سے اسے تباہ کر دیا، فوٹیج میں شہری کو ایسا کرتے ہوئے انتہائی خوش دیکھا گیا۔

- Advertisement -

واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی۔ کچھ لوگوں نے شہری کے عمل کی تعریف کی جبکہ دوسروں نے اسے تباہی پر پیسہ ضائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ لوگوں نے قرار دیا کہ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کیلیے ٹیلر سوئفٹ کی حمایت کی وجہ سے شہری نے ایسا کیا حالانکہ یہ بات ابھی غیر مصدقہ ہے۔

فنڈ ریزنگ کرنے والے خیراتی ادارے نے خود واضح کیا کہ گٹار کا کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں