جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

طیبہ کے والد نےملزمان کومعاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طیبہ تشدد کیس میں بچی کےوالد نےایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت میں طیبہ تشددکیس کی سماعت ہوئی،جہاں وکیل نےراضی نامہ کےکاغذات پیش کردیے۔متاثرہ بچی طیبہ کےوالد اعظم نےعدالت میں کہاکہ میں مقدمہ نہیں چاہتا،صلح کرناچاہتاہوں۔

عدالت میں جج نے طیبہ کےوالد سےسوال کیاکہ کیا آپ پرکوئی دباؤ تونہیں ہے،جس پر طیبہ کےوالد نےکہا کہ بغیر کسی دباؤ کےملزمان کومعاف کررہاہوں۔

- Advertisement -

طیبہ کےوالد نےکہاکہ اگرآپ ملزمان کوبری کردیں تومجھےکوئی اعتراض نہیں،جس پر جج نے ریماکیس دیئےکہ ملزم کی ضمانت کافیصلہ ابھی نہیں ہوا،مدعی اپنی مرضی سےبیان حلفی جمع کرائےتب ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:طیبہ تشدد کیس: تحقیقاتی رپورٹ میں جج کی اہلیہ ذمہ دارقرار

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی تھی، مقدمے میں ملوث ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کو معصوم بچی پر تشدد کا ذمہ دار قراردے دیاگیاتھا۔

واضح رہےکہ کمسن ملازمہ بچی طیبہ کوایک حاضر سروس جج کے گھر مبینہ تشدد کانشانہ بنایا گیاتھا،جس پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیااور بچی کو عدالت لانے کا حکم دیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں