تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

چائے پینے والے لمبی عمر پاتے ہیں

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی چائے (بلیک ٹی) پینے والے نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ میں امریکا کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے برطانیہ کے تقریباً 15 لاکھ بالغ نوجوانوں سے چائے کے بارے میں سوال کیا۔

تحقیق کے مطابق کالی چائے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں، روزانہ کالی چائے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد کی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے مذکورہ نتائج میں زرا بھی کمی نہیں آتی۔

اس طرح کی تحقیق لوگوں کی عادات اور صحت کے مشاہدے پر مبنی وجہ اور اثر کو ثابت نہیں کر سکتی۔

نیو یارک یونیورسٹی میں فوڈ اسٹڈیز کے پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مشاہداتی مطالعے ہمیشہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا چائے پینے والوں کے بارے میں کچھ اور ہے جو انہیں صحت مند بناتا ہو۔

Comments

- Advertisement -