ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

فرانس کے اسکول میں استاد چاقو حملے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے شہر آراس میں نامعلوم چاقو بردار شخص نے اسکول میں گھس کر اساتذہ پر حملہ کر دیا جس کی تحقیقات انساد دہشتگردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر کو سونپ دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاقو حملے میں ایک استاد ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا اور شہریوں سے ایپل کی ہے کہ وہ اس علاقے کا رُخ نہ کریں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ممکنہ سکیورٹی رسک کے باعث پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔

چاقو حملے سے خود کو بچانے والے استاد کا کہنا ہے کہ ہم سب صدمے کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے حملہ آور کو دو کلاسوں کے درمیان صحن میں باورچی کے پیچھے جاتے ہوئے دیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں