تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا میں‌ فائرنگ سے 2 سالہ بچہ ہلاک، ملزم فرار

واشنگٹن: امریکا میں سفاک شخص نے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ ہلاک اور ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹیکی میں خاتون ٹیچر کرسٹی ہیمپٹن کے شوہر 36 سالہ ڈیوڈ ہمپٹن نے تلخ کلامی کے بعد گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ سنڈے روس ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گولیاں دو بچوں کو لگیں، دو سالہ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے بچے کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے خوش قسمتی سے بچوں کی والدہ کرسٹی ہیمپٹن اور تیسرے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک واقعہ ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پیری کاؤنٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم ہیمپٹن کو متعدد الزامات کا سامنا ہے جن میں قتل، گھریلو تشدد ودیگر دفعات شامل ہیں جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ پہلے بھی موجود ہے۔

پیری کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -