تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکا، ٹیچر نے 7 سالہ مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتروا دیا

واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی میں ٹیچر نے مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتروادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نیوجرسی کے اسکول میں زیر تعلیم 7 سالہ سمعیہ حجاب اور نقاب کے ساتھ اسکول میں داخل ہوئیں تو انہیں ٹیچر نے کلاس میں داخل ہونے سے پہلے روکا اور غصہ کرنے کے بعد زبردستی نقاب اتروا دیا۔

ٹیچر کے رویے پر بچی خوف و ہراس کا شکار ہوئی اور وہ اسی حالت میں گھر پہنچی، جس کو دیکھ کر والدین پریشان ہوئے۔

والدین کے اصرار پر بچی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ ’سمعیہ دوسری جماعت کی طالبہ ہے، وہ نقاب کے ساتھ اسکول جاتی ہے، ماضی میں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، اس طرح کا رویہ پہلی بار روا رکھا گیا، جس کے باعث وہ شدید خوفزدہ ہوگئی ہے۔

سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے  خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تو امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹی، مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد کے اس رویے کا بچی کے ذہن پر بہت برا اثر پڑے گا۔ مسلم کمیونٹی  استاد کے اس رویے پر نالاں ہے اور انہوں نے اسکول ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -