تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بیٹے کیساتھ کھیلنے سے انکار پر قاری کا 3 بچوں پر بہیمانہ تشدد

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بیٹے کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر قاری نے تین کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں بیٹے کے ساتھ کھیلنے سے منع کرنے پر قاری نے تین کمسن بچوں پر تشدد کیا، قاری سعید نے گھر بلا کر تینوں بچوں کے سر کے بال کاٹ دئیے اور بھویں مونڈ ڈالیں۔

افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے راجکوٹ میں پیش آیا، قاری نے تین کمسن بچوں ابو ہریرہ، شاہ زیب اور حسن کو گھر بلایا اور ان کے سر کے بال کاٹ کر بھویں بھی مونڈ دیں۔

بچوں کے اہلخانہ نے قاری سعید کے خلاف ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ قاری نے بچوں پر تشدد بھی کیا۔

مزید پڑھیں:قاری نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، آخری اطلاعات تک قاری کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں قاری نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، پولیس نے دیگر معاونین کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

بچے کے چچا علی گوہر نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس نے اپنے بھتیجے کو تین ماہ قبل مدرسہ تعلیم القرآں ٹھاکر میرا پڑھنہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخل کرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -