بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی اب ہوگی فوری پکڑ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اور ایسے اساتذہ کو فوری گرفت میں لینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اساتذہ کو آئن لائن موبائل فون پر دن میں دو مرتبہ حاضری لگانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ صوبے کے 7 اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کو فون پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص ڈویژنوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسران کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق آئندہ پیر سے اساتذہ آن لائن موبائل فون پر دن میں دو مرتبہ حاضری لگانے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی بورڈز کیلیے ایک ارب روپے کی گرانٹ جاری

اس حوالے سے تعلقہ مانیٹرنگ آفیسر چیف مانیٹرنگ آفیسرز ہونگے جو ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کو آن لائن حاضری سے متعلق ٹریننگ دیں گے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں