اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں! سابق کرکٹر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے اسپورٹس ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارتی طرز عمل پر بھی سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہہا کہ بھارتی ٹیم ناک آؤٹ کے زیادہ دباؤ والے مرحلے میں اکثر ناکام رہتی ہے،

انھوں نے واضح کیا کہ اس ورلڈکپ میں روہت شرما کی قیادت میں جانے والی بھارتی ٹیم دیگر ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت نہیں ہوگی کیوں کہ ٹیم ہندوستانی ٹیم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

- Advertisement -

لائیڈ نے کہا کہ ان کے بارے میں پہلے سے پیشین گوئی کی جاسکتی ہے کیوں کہ انھوں نے اپنی بیڑیاں اتاری نہیں ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ بلے یا گیند سے کوئی رسک نہیں لیتے۔ ہاں وہ اپنے دن میں اچھا پرفارم کریں گے لیکن وہ واقعی دوری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب سے قبل 15 ناموں کے لیے سیلکٹرز نے کافی غور و خوض کیا تھا۔

ہاردک پانڈیا کو ان کی بری فارم کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے رنکو سنگھ اور شبمن گل جیسے پلیئرز کو منتخب نہیں کیا گیا۔

بھارتی ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی جبکہ دو دن بعد نیو یارک میں روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں