تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دورۂ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور کھلاڑی انجرڈ

آکلینڈ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجرڈ‌ ہونے والے قومی ٹیم کے بلے باز کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان بلے باز امام الحق کو ٹریننگ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگی جس کی وجہ سے وہ اب بیٹنگ کرنے سے قاصر ہیں، اسی وجہ سے انہیں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے انجری کے باعث امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلے باز کل شام آکلینڈ سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے میڈیکل بورڈ کے مطابق بلے باز بابر اعظم کی انجری میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ٹریننگ کی اجازت دے دی، بابر اعظم نے ہارڈ بال ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاداب خان انجری کا شکار، ایک اور سیریز سے باہر

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

آج ہی شاداب خان کو بھی ڈاکٹرز نے چھے ہفتے آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ شاداب خان ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -