تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرپشن بے نقاب کرنے کی سزا، اینکر اقرار الحسن پر پرچہ کٹ گیا

کراچی: کرپشن بے نقاب کرنا جرم بن گیا، اے آر وائی نیوز کے معروف اینکر اقرار الحسن کے خلاف مافیا نے مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اندھیر نگری، چوپٹ راج ہے، جہاں کرپشن بے نقاب کرنے والوں پر ہی مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، اس بار بھی نشانہ اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن اور ان کے پروگرام ‘ سرعام’ کی ٹیم بنی ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی کرپشن بے نقاب کی تھی، سرعام ٹیم نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص کو رشوت لیتے پکڑ لیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر میرپور خاص نے 100اسلحہ لائسنس کے لئے 20لاکھ روپے رشوت مانگی تھی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص نے معاملے میں مدد کیلئے 50ہزار روپے رشوت لی تھی۔

ٹیم سرعام آ ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچی تو متعلقہ افسر ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا، کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے عملے نے اقرارالحسن پر ہی مقدمہ درج کرادیا، اقرارالحسن پر درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

نائب صدر پی ایف یو جے کا حکومت سندھ سے مطالبہ

معروف اینکر پر اندراج مقدمے پر نائب صدر پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی میرپور خاص نے شرمناک عمل کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس لیناچاہیے،کرپٹ لوگ عوامی عہدوں پر بیٹھے ہونگے تو انصاف کیسے ملےگا؟

لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ سرکار کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی جارہی ہے، یاد رکھیں کہ افسران کی کرپشن کانقصان پی پی کی سندھ حکومت کو ہوگا،سندھ حکومت فوری طورپر ڈی سی میرپور خاص کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے اور ڈی سی میرپورخاص کی تعیناتی کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا۔

نائب صدر پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ڈی سی میرپورخاص کیخلاف کارروائی کرے اور اقرار الحسن کیخلاف دائر جھوٹا مقدمہ واپس لے، مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیراحتجاج کرینگے۔

 

Comments

- Advertisement -