تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی، کتنی میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی؟

کشمور: گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں ایک بار پھر فنی خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 350 میگاواٹ بجلی سسٹم ‏سے نکل گئی ہے۔

دوہفتوں بعد گدو تھرمل پاور پلانٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا ہے، صوبہ سندھ کے ضلع کمشور میں واقع گڈوتھرمل ‏پاوراسٹیشن سے500 کےوی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پلانٹ کے دو یونٹ ٹرپ ‏کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرپ ہونےوالےیونٹ میں15اور16نمبرشامل ہیں، یونٹ ٹرپ ہونےسے350 میگاواٹ بجلی سسٹم سےنکل ‏گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن مظفرگڑھ جاتی ہے، جس کے مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو گڈو تھرمل پاور میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، آگ مبینہ طور پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے آڈٹ روم میں لگی، آتشزدگی کے باعث اہم دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے سے قبل ہی ریکارڈ جل چکا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری کی نو تاریخ کو گدو پاور اسٹیشن پر پاور ٹرپ اور بریک ڈاؤن ہونے سے ملک بھر میں بجلی متاثرہوئی تھی، یہ ملک کا طویل ترین بریک ڈاؤن تھا جو کہ کم وبیش گیارہ گھنٹے تک جاری رہا تھا، اس بریک ڈاؤن کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔

بعد ازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن سے اپنی تحقیقات کی، جس میں انکشاف ہوا کہ گدو پاوراسٹیشن میں انسانی غلطی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا، جس کے باعث مکمل بلیک آؤٹ ہوا۔

Comments

- Advertisement -