کراچی: بھارت سے بحرین جانیوالے 2 طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے بحرین جانیوالے 2 طیاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے کپتانوں نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو اتارا گیا۔
ذرائع کنے بتایا کہ دونوں طیارے بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جارہے تھے ، طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
طیارے 12گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کیلئے روانہ ہوگئے۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق طیارے 12جولائی کی رات 12 بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترے تھے، دونوں پرائیوٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے۔