تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مسافر ٹرین پیچھے کی جانب چلنے لگی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

نئی دہلی: بھارت میں مسافر ٹرین پیچھے کی جانب چلنے لگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک مسافر ٹرین پیچھے کی جانب مسلسل 35 کلو میٹر تک چلتی رہی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نئی دہلی سے اترکھنڈ جانے والی ٹرین اس وقت تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی جب ڈرائیور نے پٹڑی پر چلنے والی گائے کو بچانے کی کوشش کی۔

بعض رپورٹ کے مطابق مسافر ٹرین پیچھے کی جانب 35 کلو میٹر تک سفر کیا لیکن وزات ریلوے کی جانب سے فوری طور پر فاصلے کا نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں خستہ حال ریلوے ٹریک پر خطرناک حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اس واقعے کے حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے گزشتہ روز ہونے والا واقعہ مویشی کے پٹڑی پر بھاگنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین ایک یارڈ کے پاس رک گئی اور تمام مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے ٹنکپور روانہ کردیا گیا۔

ریلوے حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ٹرین کو کنٹرول کیسے کیا گیا تاہم ڈرائیور اور گارڈ کو معطل کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -