تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرکٹ میچ میں‌ شرط ہارنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں شرط ہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع پنجاگوٹا کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرط ہارنے پر خودکشی کرلی۔

پنجاگوٹا پولیس کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کے مطابق گزشتہ روز نوجوان کے بھائی ارجن کمار یادیو نے رپورٹ درج کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے چھوٹے بھائی سونو کمار یادو نے واش روم میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

متوفی کے بھائی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ سونو کے ساتھ کمرے میں دو دوست سنجے یادو اور منوج بھی رہتے تھے، تینوں آئی پی ایل کے میچوں پر شرط لگائی تھی اور انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھائی کے مطابق ان کا چھوٹا بھائی شرط میں ہاری گئی رقم کی وجہ سے افسردہ تھا جب اس کے دوست صبح کام پر گئے تو اس نے خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سونو کمار یادو کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو کا تعلق بھارتی ریاست جھارکھنڈ سے تھا اور وہ سڑکوں پر ناریل فروخت کرکے روزی کماتا تھا، رشتے داروں کا کہنا ہے کہ میچوں پر بھاری رقم ہار جانے کے بعد وہ افسردہ تھا۔

Comments

- Advertisement -