تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اے ٹی ایم مشین کے پاس لڑکے نے ڈالرز سے بھرا بیگ پا کر کیا کیا؟

البکرکے: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک علاقے میں ایک لڑکے کو اے ٹی ایم مشین کے پاس ڈالرز سے بھرا بیگ مل گیا، جس پر اس نے وہ کیا جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو میکسیکو کے علاقے البکرکے میں ایک طالب علم حوزے نیونیز رومانیز کو اے ٹی ایم کے قریب 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز سے بھرا بیگ مل گیا، جس پر اس نے پولیس کو کال کر کے خبر کر دی۔

پولیس کو صورت حال کا علم ہونے کے بعد اس خبر نے شہر کے حکام کو بھی اپنی طرف متوجہ کر لیا، اور 19 سالہ لڑکے کے اس قدم کو باقاعدہ طور پر سراہا گیا اور اسے انعام میں رقم بھی دی گئی۔

البکرکے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف معاشرے میں سانحات اور المیے پھیلے ہوئے ہیں وہاں نوجوان ایک بار پھر اچھائی پر ہمارا یقین مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ بات انھوں نے البکرکے کے میئر ٹم کیلر کے ساتھ چھوٹی سی تقریب کے موقع پر کہی، جس میں انھوں نے مل کر نوجوان کو تعریفی سند اور انعامی رقم دی۔ حکام نے نوجوان کے عمل کو سماج میں موجود اچھائی کا عکس قرار دیا۔

قبل ازیں، نیونیز نے اپنے دادا جان کے لیے جرابیں خریدنے کے لیے صبح اے ٹی ایم کا رخ کیا، تو اس نے وہاں ڈالرز سے بھرا بیگ پڑا پایا، اس نے فوراً پولیس کو کال کی، معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم مشین میں رقم ڈالنے والا کنٹریکٹر حادثاتی طور پر رقم وہاں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

میئر کا کہنا تھا کہ اتنی رقم پا کر اسے یوں چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دل میں یہ ترغیب تو آتی ہے کہ تھوڑا سی رقم ہی لے لیں اس میں سے، لیکن مذاق برطرف، یہ واقعی بہت مشکل کام ہے اور میں لڑکے کے عمل سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

دریں اثنا، نیو میکسیکو کی پبلک سروس کمپنی نے نیونیز کو 500 ڈالرز کا چیک انعام میں دیا۔ اس کے علاوہ مختلف لوگوں اور اداروں جی جانب سے بھی انھیں انعامات ملے، ای ایس پی این ریڈیو نے لڑکے اور اس کے پورے خاندان کو لوبو فٹ بال سیزن کے مفت ٹکٹ دیے، اور سابقہ امریکی فٹ بالر برائن اُرلاکر کا دستخط شدہ فٹ بال بھی دیا، پولیس چیف نے کہا کہ اگر لڑکا چاہے تو ہم اسے پبلک سیفٹی آفیسر کے طور پر اسے ملازمت پر رکھ لیں گے۔

خیال رہے کہ نیونیز سینٹرل نیو میکسیکو کمیونٹی کالج میں کریمنل جسٹس کا مضمون پڑھ رہا ہے، اس کا کہنا تھا کہ جب میں نے اتنی بڑی رقم دیکھی تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ اگر میں اس رقم کے ساتھ گھر جاؤں گا تو میری ماں چانکلا (سینڈل) سے میری پٹائی کر دیں گی۔

Comments

- Advertisement -