جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

بعض لڑکیاں اپنی عمر سے بڑی کیوں دکھائی دیتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لڑکیاں اپنی عمر کے حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں یا یوں کہا جائے کہ وہ اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے بھی گریز کرتی ہیں۔

دوسری جانب کچھ کم عمر لڑکیاں نادانستہ طور پر کچھ ایسی غلطیاں کر جاتی ہیں کہ جس سے ان کی شخصیت ان کی عمر سے زیادہ دکھائی دینے لگتی ہے، ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن بینش پرویز نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان غلطیوں کی نشاندہی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں خاص طور عام گھروں میں میک اپ کرنے کا زیادہ رجحان نہیں ہے اور ایسے میں کوئی بڑی تقریب آجائے تو کم عمر لڑکیاں اچھے سے اچھا تیار ہونے کیلئے ہر ممکن طریقے استعمال کرتی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے نو عمر لڑکیاں بہت پُرجوش ہوتی ہیں کہ ان کے بھائی بہن یا قریبی دوست کی شادی ہے جس کو وہ بھرپور انجوائے کرنا چاہتی ہیں بس یہیں وہ یہ غلطی کر بیٹھتی ہیں کہ اتنا زیادہ میک اپ کروا لیتی ہیں کہ لڑکی کے بجائے ان کے چہرے پر بڑی عمر کی خاتون کی جھلک نظر آتی ہے۔

بینش پرویز نے بتایا کہ ایسی بچیوں کو اس حقیقت کا ادراک ہی نہیں ہوتا کہ اس طرح کا فیشن ہیئر اسٹائل یا میک اپ ایسا ہوتا ہے جو انہیں دوسروں کی نظر میں ان کی عمر سے زیادہ دکھا رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر کے مرد اس حوالے بہترین رائے رکھتے ہیں کہ ان کی بیٹی بہن یا بیوی تیار ہوکر کیسی لگ رہی ہے، ان کا تبصرہ یا مشورہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ خوبصورت نظر آنا اور اسے برقرار رکھنا ہر عورت کا بنیادی حق اور خواہش ہے، جس کیلئے خواتین میک اپ کا استعمال لازمی کرتی ہیں۔

لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آج کل مارکیٹ میں مختلف قسم کا میک اپ کا سامان بھرا پڑا ہے اور آئے دن نت نئے برانڈز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

ان میں سے بیشتر اشیاء سستی اور غیر معیاری ہوتی ہیں جن کے استعمال سے خواتین میں مختلف جلدی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور وہ ایک نئی مصیبت میں پڑ جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں