اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

روہڑی میں شادی سے انکار پر ہندو لڑکی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر روہڑی میں شادی سے انکار پر نوجوان ہندو لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روہڑی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی پوجا اوڈ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، `ملزم نے شادی سے انکار پر پوجا کو نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او بشیر جاگیرانی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت واحد بخش لاشاری اور اس کے دو ساتھیوں کے نام سے ہوئی، ملزمان نے مقتولہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لڑکی کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پوجا اوڈ قتل کیس کے ملزم واحد بخش لاشاری کوعدالت میں پیش کرکے دس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

مقتولہ پوجا کے والد صاحب اوڈ نے پٹنی تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اہل خانہ کی جانب سے سکھرمیں احتجاج بھی کیا گیا تھا بعدازاں ملزم کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پوجا کے قتل کی مذمت کی گئی تھی اور ‘جسٹس فار پوجا’ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں