تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے نوجوان کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 18 سالہ عرب نوجوان کو دوران ڈرائیونگ اسٹنٹ دکھانے پر حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے شکایت درج کرانے پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے دوران ڈرائیونگ پبلک پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، شکایت درج کرانے کے دو گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

اٹھارہ سالہ نوجوان پر خطرناک ڈرائیونگ اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نوجوان نے چھ ماہ قبل ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا جبکہ گاڑی اس کے والد کے نام پر تھی، مزید تحقیقات کے لیے کیس کو متعلقہ حکام کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

واضح رہے کہ متحدہ عرب ٹریفک قوانین کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس میں کمی اور 60 دن کے لیے گاڑی تحویل میں لے لی جاتی ہے۔

کرنل احمد النقبی کے مطابق گزشتہ سال خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 410 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، دوران ڈرائیونگ مقرر کردہ حد رفتار میں گاڑی چلائیں بصورت دیگر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -