جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’تلوار سے درجنوں کیک کاٹنے والے نوجوان کیساتھ کیا ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 17 سالہ نوجوان تلوار سے سالگرہ کا کیک کاٹنے پر مشکل میں پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ممبئی کے بوریولی میں ایک 17 سالہ لڑکا تلوار سے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکے کو تلوار سے میز پر رکھے 20 سے 21 کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اس کے دوست اور رشتہ دار خوش ہو رہے ہیں یہ ویڈیو مختلف واٹس ایپ گروپس پر بھی چلائی گئی۔

بعدازاں پولیس نے 17 سالہ نوجوان کے خلاف تلوار سے کیک کاٹنے پر آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صحافی کی جانب سے ممبئی پولیس کے ٹویٹر پر ویڈیو ٹیگ کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں