جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بانی تحریک انصاف نے چیئرمین پی اے سی کیلیے کس کا نام منظور کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بانی تحریک انصاف نے چیئرمین پی اےسی کیلئے شیخ وقاص اکرم کے نام کی توثیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے بانی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور شیخ وقاص اکرم کے نام کی توثیق کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اسپیکر آفس کو نامزدگی سے متعلق باقاعدہ آگاہ کرے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی شیرافضل مروت کے غیرذمہ دارانہ رویے سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے آج شیرافضل مروت سے جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا جس کے بعد شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات جیل سے واپس چلے گئے۔

شیرافضل کا سعودی عرب پر بیان اور خواجہ آصف سے ملاقات ناراضی کی وجہ بنی ہے اور چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل کا نام بھی غیرذمہ دارانہ رویے کی بنیاد پر واپس لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کو پی اے سی چیئرمین کے لیے نامزد کیا ہے۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کےبارےمیں آگاہ کیاگیانہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سب کو ان کے فیصلے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجوارہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں