کراچی: سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، موصول غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طور پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر مورچہ سنبھال لیا ہے جو کہ ضمنی الیکشن کے موجودہ نتائج پر گاہے بگاہے ٹوئٹ کررہے ہیں۔
ایسا ہی ایک ٹوئٹ سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے کیا گیا جس میں انہوں نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی ذلت آمیزشکست پی ڈی ایم کو صرف عمران خان ہی دے سکتےتھے۔
مبارک ہو۔۔۔
اتنی ذلت آمیز شکست پی ڈی ایم کو صرف عمران خان ہی دے سکتے تھے اب پی ڈی ایم خودمستعفی ہو کر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی یا پھر مارچ ؟؟؟
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 16, 2022
انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم مستعفی ہو کرالیکشن کی تاریخ کااعلان کرےگی یاپھرمارچ ؟
واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاور، مردان اور چارسدہ، ننکانہ صاحب سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ انہیں 3 اںتخابی حلقوں میں برتری حاصل ہے۔