ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کو دھمکی آمیز کال موصول

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ارکان اسمبلی کو دھونس و دھمکیوں اور پیسوں کی لالچ کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی ٹی آئی کے ایک اور رکن نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہونے لگی۔

خیال احمد کاسترو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میرے موبائل پر دھمکی آمیزکال آئی، واضح کردوں کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کسی دھمکیوں کو نہیں مانتے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرنے والے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے بہت سےایم پی ایزکو پیسوں کی آفرز ہوئیں ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی گئیں، ہم کپتان کے سپاہی ہیں، عمران خان کی خاطرجان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل میں منتقل کردیا ہے، یہ اقدام پنجاب اسمبلی میں ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی، پولنگ عدالتی حکم کی روشنی میں کرائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں