ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی روڈ حادثے میں اچانک موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی سڑک حادثے میں ہلاکت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے نندیتا کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، گاندھی اسپتال میں فارنسک کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ خاتون رکن اسمبلی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ تھائی بونس اور ریپس میں شدید فریکچر آیا اور ایک پاؤں کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کے جبڑے پر بھی گہرا زخم تھا اور ان کے 6 دانت ٹوٹ گئے۔ علاوہ ازیں ان کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائے تھے جس کے باعث انہیں شدید زخم آئے، ان کی بہن نویدیتا نے پٹن چیرو پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کیس فائل کرلیا گیا ہے۔

بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہارگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں