تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستانی موبائل آپریٹرز کی فی صارف آمدنی دنیا میں کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد : پاکستانی موبائل آپریٹرز کی فی صارف آمدنی دنیا میں کم ترین سطح 0.80 ڈالر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔

انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی موبائل آپریٹرزکی فی صارف آمدنی دنیا میں کم ترین سطح پر آگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی اوسط 8 ڈالرجبکہ پاکستان میں فی صارف آمدنی 0.80 ڈالر کی نچلی سطح پرآگئی ، موبائل آپریٹرز کے تمام تر اخراجات ڈالرز میں ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق فی صارف آمدنی 1.5ڈالر سےنہ بڑھی تو فعال رہنا مشکل ہوجائے گا۔

ٹیلی کام سیکٹر نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں بے پناہ کمی کے باعث لائسنس فیس کی ڈالرز میں ادائیگی ممکن نہیں۔

ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ شرح سود،ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروباری لاگت بھی کئی گنا بڑھ گئی۔

ذرائع نے کہا کہ ایل سی کی بندش، مالی بحران،موبائل نرخ بڑھانے پر پابندیوں کے باعث سروس کا معیار بری طرح متاثرہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -